قومی

ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل حل کرنا شروع کردئیے

فیصل آباد(94 نیوز) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بھی سابقہ ڈپٹی کمشنرز کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پراپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے

انہوں نے ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیری حربوں سے گریز کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل پر کان نہ دھرنے والے افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا لہذا وہ عوامی ریلیف کے سلسلے میں محکمانہ کارکردگی کے معیار میں اضافہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سائلین کی بات خندہ پیشانی سے سنتے ہوئے حل طلب امور کو فوری نمٹائیں۔انہوں نے بزرگوں، مردوخواتین کے مسائل سنتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایات ومسائل کے فوری حل کے لئے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہے اور سائلین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button