National

Imran Khan's physical condition became unhealthy

Lahore (94 news) ‏عمران خان کی طبعیت ناساز ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بخار اور تھکن کی شکایت ہے، عمران خان کی گزشتہ روز اسلام آباد سے واپسی پر طبعیت ناساز ہوئی، ڈاکٹرز نے آرام کی ہدایت کر دی۔

عمران خان گزشتہ روز مختلف کیسز میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے لاہور سے اسلام آباد گئے تھے اور مسلسل کئی گھنٹے عدالتوں میں موجود رہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے دفعہ144کی خلاف ورزی، احتجاج اور توڑپھوڑ پروفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں درج9 مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔ پیر کے روز سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے وکلا کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوئے جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید محمود ہارون کی عدالت نے تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ میں30 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض سابق وزیراعظم کی 4 جولائی تک، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخ فرید کی عدالت نے تھانہ شہزاد ٹائون کے دو مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض 4 جولائی تک،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے تھانہ سیکرٹریٹ ،تھانہ ترنول اور تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے دس ،دس ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close