قومی
عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا تحریری حکم نامہ جاری


اسلام آباد (94 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر 2 اگست کو چارج فریم کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی اگلی سماعت پر پیش ہوں۔
تحریری حکم نامے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
ان کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کے پاس کیس کا ریکارڈ نہیں، وکیل نے ریکارڈ حاصل کرکے کیس تیار کرنے کی استدعا کی، یہ استدعا منظور کی گئی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ وکیل لاء ونگ سے دستاویزات حاصل کرلیں۔