قومی

آر پی او فیصل آبادکی کھلی کچہری, افسران کو میرٹ پر فیصلے اور فوری شکایات دور کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (94 نیوز) آر پی او فیصل آبادکی طرف سے سائلین کی شکایات سننے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد۔سائلین کی دادرسی کیلئے تمام اقدامات کرینگے۔رفعت مختار راجہ نے آر پی او آفس میں آنے والے مختلف سائلین کی شکایات کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اور انکی داد رسی کیلئے احکامات جاری کیے، اس موقع پرآر پی او نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن اور آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایات کی روشنی میں تما م پولیس افسران عوامی خدمت کے جذبے کو اپناتے ہوئے انصاف لوگوں کی دہلیز تک پہنچائیں۔ سائلین کو خوار ہونے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ مقامی سطح پر لوگوں کی دادرسی کی جائے اور انکی جائز شکایات کے ازالے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔پولیس افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے جرائم کے خاتمہ اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنی پیشہ وارانہ مہار ت کو بروئے کار لائیں تاکہ پولیس کلچر میں تبدیلی کا خواب پورا ہو سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button