قومی

عمران خان کے بیٹے بھی الیکشن میں کود پڑے، مگر کیسے؟

لاہور(94 نیوز) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان عام انتخابات کے موقع پر جیل میں ہیں جبکہ ان کی جماعت کے اکثر امیدار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔ تاہم انکی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹوں سلمان اور قاسم کی تصویر شیئر کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے اور عمران خان کے دونوں بیٹوں قاسم اور سلیمان کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے ہاتھ میں پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا تھام رکھاہے ، اس تصویر پر جمائمہ نے خصوصی طور پر 8 فروری درج کیا جس کا مطلب پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات ہیں ۔

یاد رہے کہ عمران خان کی اکثر اوقات جیل میں ٹیلیفون پر بیٹوں سے بات چیت بھی کروائی جاتی ہے۔ عمران خان کو سائفر ، دوران عدت نکاح اور توشہ خانہ میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں جوکہ مجموعی طور پر 31 سال بنتی ہے ، عمران خان کو سائفر میں 10 سال، توشہ خانہ 14 سال اور دوران عدت نکاح کیس میں 7 سال قید سنائی گئی تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button