قومی

عمران خان نے جلاؤ گھیراؤ اور فائرنگ کا الزام ایجنسیوں پر لگا دیا

اسلام آباد (94 نیوز) عمران خان نے اپنی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ کا الزام ایجنسیوں پر لگا دیا۔ اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس کسی بھی آزادانہ انکوائری میں پیش کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ وغیرہ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے تھے افراتفری پھیلائی جائے جس کا الزام تحریک انصاف پر دھرا جائے اور اس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا جواز تراشا جا سکے۔ویڈیو بیان میں عمران خان کا کہنا تھاکہ مجھے یہ منظم سازش نظر آئی ہے جس کے تحت سرکاری عمارتیں، کورکمانڈر کا گھر جلایا گیا ہے، تخریب کاروں کو بندوقیں لیکر بیچ میں ڈالا گیا اور انہوں نے لوگوں کو اشتعال دلایا، میرے پاس ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے مافیا نے فائدہ اٹھایا، میری گرفتاری سے جو ردعمل آنا تھا اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سارا نزلہ پی ٹی آئی پر گرایا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button