کھیل

علی ترین نے ملتان سلطانز کے اصلی مالک کا نام بتا دیا

ملتان (94 نیوز) پی ایس ایل 7 (پاکستان سپر لیگ-7) کے دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے ملتان سلطانز کے اصلی مالک کے بارے میں بتادیا۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے علی ترین سے سوال کیا کہ ’سر ملتان سلطانز کا مالک کون ہے؟‘

جواب میں علی ترین نے کہا کہ ’میرے چاچا، عالمگیر ترین۔‘

ایک صارف نے کہا  کہ کیا آپ کے چاچا کراچی کنگز کو بھی لے سکتے ہیں، صارف نے یہ بات کراچی کنگز کی مسلسل شکستوں سے دلبرداشتہ ہو کر کہی ہے۔

جواب میں علی ترین نے کھلکھلاتے ہوئےایموجی کے ذریعے ردعمل دیا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطان کی پہلے ملکیت عالمگیر ترین اور علی ترین کے پاس مشترکہ طور پر تھی۔

علی ترین حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیون میں مسلسل پانچ فتوحات اپنے نام کرنے والی ملتان سلطانز 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button