National

The court rejected the request to open the heavenly door of Pakpattan Darbar

Lahore(94 news) لاہورہائیکورٹ نے حضرت بابا فرید شکر گنج دربار کا بہشتی دروازہ بند کرنے کیخلاف درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے بہشتی دروازہ 5 روز کھولنے کی استدعا مستردکرتے ہوئے عرس مبارک پر کورونا ایس او پیز کے ساتھ عمل درآمد کاحکم دیدیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے حضرت بابا فرید شکر گنج دربار کا بہشتی دورازہ بند کرنے کے خلاف دائردرخواست پرفریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیاتھا، عدالت نے حضرت بابا فرید گنج شکر دربار کے سجادہ نشین دیوان حامد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے،کیس کی سماعت شروع ہوئی توسرکاری وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے بہشتی دورازہ 2 روز کے لئے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ بہشتی دورازہ ہر خاص و عام کیلئے مکمل طور پر نہیں کھولا جا سکتا،ضلع پاکپتن میں آنے اور جانے پر کوئی پابندی نہیں،درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے۔ درخواست گزارکی طرف سے موقف اختیارکیاگیاہے کہ عرس تقریبات میں 5 روز کیلئے دربار کا بہشتی دروازہ کھولنے پر پابندی عائد کی جو غیر قانونی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button