عبدا للہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کو کیپٹن راجہ محمد سرور شہید (نشان حیدر) کے نا م سے منسوب کیا جائے، میاں بشیر احمد


فیصل آباد(94 نیوز) میاں بشیر احمد اعجاز کسٹوڈین لائلپور پکچر گیلری نے اپنے ایک بیان میں کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر عبدا للہ نیر شیخ سے اپیل کی ہے کہ عبدا للہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کو کیپٹن راجہ محمد سرور شہید (نشان حیدر) کے نا م سے منسوب کیا جائے۔
کیپٹن راجہ محمد سرور شہید نے 1948ء میں تمغہ خدمت پاکستان اور 1948ء ہی میں تمغہ کشمیر آپر یشن حا صل کیا۔ ان کویہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے27رمضان المبارک کے دن روزہ کی حالت میں ایک خاص مشن میں کشمیر محاذ پر انڈین فوج کے مقابلہ میں اپنے ساتھی جوانوں کو لے کر پہاڑی پر قبضہ کیا اس اپریشن کے دوران ان کے بازو اور پھر دشمن کی گن سے سینے پر گولی لگی مگروہ اس مشن میں جام شہادت نوش کرکے زندہ جاوید ہوگئے۔ پاکستان کا یہ عظیم سپوت جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جان کا نزرانہ پیش کرتے ہوئے اپنے وطن پرقربان ہوگئے۔ حکومت پاکستان نے ان کی جرات اور دلیری کی وجہ سے ان کو پاکستان کا پہلا نشان حیدر کا اعزاز دیاگیا۔ کیپٹن راجہ محمد سرور شہید نے 1927ء میں میٹرک مسلم ہائی سکول طارق آباد سے کیا عبد اللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور بنایا گیا ہے وہ مسلم ہائی سکول طارق آباد کے ساتھ واقع ہے لہذا اس فلائی اوور نام راجہ محمد سرور شہید کے نام سے منسوب کیاجائے۔



