قومی
پنجاب پر حملے میں5 دن رہ گئے، گنڈاپورکاانتظارکررہا ہوں،خواجہ آصف


اسلام آباد (94 نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پنجاب پر لشکر کشی کی دھمکی کو 10 روز گزر گئے ہیں۔ خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے پنجاب پر لشکر کشی کے اعلان کے دن گنوائے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی پنجاب پر لشکر کشی کی دھمکی کو 10 روز گزر گئے ہیں، اُن کے حملے میں صرف 5 دن باقی رہ گئے ہیں، آپ کا انتظار ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کے جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 15 روز میں تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا اور بصورت دیگر ہم انہیں خود رہا کرائیں گے۔



