کامرس

5 آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کر رہے ہیں، عوام کو سالانہ 60 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (94 نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پہلے مرحلے میں 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا اعلان کر دیا، شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی پی پیز معاہدے ختم ہونے سے بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 5 آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کر رہے ہیں، 5 آئی پی پیز مالکان نے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی، 5 آئی پی پیز نے رضاکارانہ طور پر ان معاہدوں کو ختم کرنے پر اتفاق کیا، ان 5 آئی پی پیز نے عوامی ریلیف کے شروعات میں کلیدی کردار ادا کیا، اس سے بجلی صارفین کو سالانہ 60 ارب اور ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی، بجلی صارفین کو 60 ارب روپے سالانہ فائدہ اور بجلی کے فی یونٹ نرخ میں کمی ہوگی، مجھ سمیت پوری کابینہ ان آئی پی پیز مالکان کے شکر گزار ہیں، دیگر آئی پی پیز سے معاہدوں پر بتدریج نظرثانی کر کے بجلی ٹیرف کم کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں سنگدل حکمران نے کہا مہنگائی سے میرا سروکار نہیں، عام آدمی نے مہنگائی سمیت بے پناہ مشکلات کا سامنا کیا، صبر و تحمل سے مشکلات جھیلنے پر عوام کے شکر گزار ہیں، اللّٰہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے، سہ ماہی ترسیلات ریکارڈ رہی ہیں، سہ ماہی ترسیلات میں اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے لیکن مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئیں، نہ دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور ہمیں یہ سفر تیزی کے ساتھ طے کرنا ہے، 7 ماہ میں جو مسائل اور چیلنجز درپیش تھے بطور ٹیم ان کا سامنا کیا، حکومت عوام کی مشکلات سے باخبر ہے، نواز شریف نے بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشش کی اور بار بار تلقین کی، بجلی کے بلوں میں 200 یونٹ تک کے گھریلوں صارفین کو ریلیف دیا گیا، پنجاب میں حکومت نے 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو 2 ماہ تک ریلیف فراہم کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button