بین الاقوامیقومی
عالمی عدالت نے واضح کردیا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان کی حراست میں رہے گا، دفتر خارجہ


دی ہیگ (94 نیوز) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ عالمی عدالت نے واضح کردیا ہے کہ کمانڈر کلبھوشن یادیو پاکستان کی حراست میں رہے گا ،کلبھوشن کا کیس بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے ۔
عالمی عدالت انصاف کے باہر ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو نے ان جرائم کااعتراف پاکستان کی عدالت میں سماعت کے دوران کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث تھا ،بھارتی جاسوس کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات میں کئی پاکستانی جاں بحق ہوئے ، ان واقعات میں خواتین بیوہ اور بچے یتیم ہوئے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کلبھوشن یادیو کے پاس جعلی نام حسین مبارک پٹیل کا بھارتی پاسپورٹ ملا۔



