قومی

جلد اڈیالہ جیل کا نام جاتی عمرہ ٹو رکھ دیا جائیگا،فرخ حبیب

امید ہے کہ آج الیکشن کمیشن ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردے گا،

اسلام آباد (تعلیم ٹی وی آن لائن) این اے 108فیصل آباد سے لیگی رہنماءعابد شیرعلی کو شکست دینے والے پی ٹی آئی کے فرخ حبیب نے امید ظاہر کی کہ آج الیکشن کمیشن ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردے گا، ان کاکہناتھاکہ کل یہاں علی بابا چالیس چوروں کا احتجاج ہوا، پتہ نہیں چلا کہ کون کس کیخلاف احتجاج کررہا ہے،بہت جلد اڈیالہ جیل کا نام جاتی عمرہ ٹو رکھ دیا جائیگا۔ وہ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

فرخ حبیب کاکہناتھاکہ این اے 108 فیصل آباد میں عوام نے میرا ساتھ دیا اور عابد شیر علی کو شکست دی،عابد شیر علی نے میری کامیابی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھاجس پر میں نے الیکشن کمیشن میں لاہور ہائی کورٹ کا آرڈر جمع کرادیا ہے اور امید ہے الیکشن کمیشن آج کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردے گا۔

انہوں نے کہاکہ کل یہاں راجہ پرویز اشرف اور ان سے ہارنے والے ایک ساتھ احتجاج کررہے تھے،اپوزیشن کو عمران خان کی کارکردگی کے خوف نے جمع کیا ہے، ن لیگ کی طرح فرخ حبیب نے بھی مشورہ دیا ہے کہ احتجاج کرنے والے پارلیمنٹ میں آکر بات کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button