National

A camel victim of cruelty will be fitted with an artificial leg, DC Sanghar

Sanghar (94 news) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کہنا ہے کہ وڈیرے کی جانب سے ظلم کے شکار اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اونٹنی کو گزشتہ روز کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ سانگھڑ میں 2 روز قبل کھیت میں داخل ہونے والی اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے پر 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں سے 2 ملزمان نے اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے۔

واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا تھا کہ ملزمان اور اونٹنی کے مالک میں معاملات طے ہو چکے تھے، انسانی طور پر یہ ناقابل قبول ہے، اس لیے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بااثر وڈیرے کے ظلم کے شکار ہونے والی اونٹنی کے مالک کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button