National

Tahir-ul-Qadri's dissociation from PTI Long March, our workers should not be part of the protest

Lahore (94 news) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما علامہ طاہر القادری نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

علامہ طاہر القادری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے 3 سال میں سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی سرد مہری کا مظاہر ہ کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا، ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے، کارکن خاموش رہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے کارکن کسی کے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان نےواضح پیغام دیا کہ نیوٹرل رہنے کا کہنے والے اب نیوٹرل رہیں۔ بیورو کریسی کو بھی دھمکی دی کہ کوئی غیر قانونی کام کیا تو ایکشن لیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نےحکومت سے اسمبلی توڑنے اور انتخابات کرانے کی تاریخ مانگی اور انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close