کھیل

صوبہ میں16 کھیلوں کی پنجاب لیگ کرائی جائے گی، فیصل ایوب کھوکھر صوبائی وزیر کھیل

فیصل آباد (94 نیوز) صوبائی وزیر سپورٹس ویوتھ افیئرز فیصل ایوب کھوکھو نے کہا ہے کہ ہر ضلع میں یونین کونسل کی سطح سے صوبائی لیول تک 16 کھیلوں پر مشتمل پنجاب لیگ کرائی جائے گی جس میں نچلی سطح سے ٹیلنٹ اجاگرکرنا مقصد ہے۔ پنجاب لیگ کوصوبہ کا کامیاب ترین ایونٹ بنایا جائے گا جس کے لئے فی الفور اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بات دورہ فیصل آباد کے موقع پرکمشنر آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ کمشنر سلوت سعید، ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصور خاں نیازی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران اور تحصیل سپورٹس آفیسرز موجودتھے۔ صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبہ کو کھیلوں کا مرکز بنانا ترجیح ہے جس کے لئے وہ خود ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز واضلاع کے دورے کرکے سپورٹس افسران کو ٹاسک تفویض کررہی ہیں۔انہوں نے چاروں اضلاع کو سپورٹس کلینڈر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرکے ہسپتالوں کو ویران بنائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈویژن بھر کے سپورٹس کمپلیکسز اور کھیلوں کے میدانوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی قیادت میں ڈویژن میں کھیلوں کی جاری سرگرمیاں احسن اقدام ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں ملٹی پرپز گراؤنڈز بھی بنانے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر کے سپورٹس افسران کمربستہ ہوجائیں کیونکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے اورکھیلیں صحت مند معاشرہ کے قیام کاباعث ہیں۔کمشنر فیصل آباد نے ڈویژن میں کھیلوں کی دستیاب سہولیات بارے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا تسلسل سے انعقاد جاری ہے۔گوجرہ میں ملکی تاریخ میں پہلی بار وومن ہاکی چیمپیئن شپ کاکامیاب انعقاد کرایا گیا۔کمشنر نے بتایا کہ سکولوں کی سطح پر بھی کھیلوں کو فروغ اور مقابلے جاری ہیں۔بعدازاں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کی اورکھیلوں کی ترویج ترقی میں میڈیا نمائندگان کے تعاون کو سراہا۔انہوں میڈیا نمائندگان سے کہا کہ وہ پنجاب لیگ کی تشہیر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس میں حصہ لے سکیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو کھیلوں کے حوالے سے مثالی بنائیں گے۔گزشتہ ہفتہ لاہور میں بیس بال کے میچز کرائے گئے۔انٹرنیشنل کوچز مدعو کئے جبکہ مقامی کوچز کی سروسز دوبارہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے ساتھ ہاکی،فٹبال،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن ودیگر کھیلوں کو اجاگرکریں گے۔پنجاب جلد ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا۔پنجاب لیگ دوردرازکے بچوں کی ٹیلنٹ ہنٹنگ کرے گا۔پانچ سو اتھلیٹکس تیار کریں گے۔ فٹبال گراؤنڈ بنائیں گے جبکہ سپورٹس کمپلیکسز کو آباد کریں گے۔سپورٹس کے شعبہ میں مرمت وبحالی کے لئے بجٹ رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس سہولت سب کے لئے دستیاب ہوگی۔انڈومنٹ فنڈ کو 2 سے 4، ارب کردیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کرسپورٹس کی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں۔اعلی تعلیم کے ساتھ سپورٹس پر بھی فوکس کی ضرورت ہے۔کھلاڑیوں کے مستقبل کو بھی محفوظ بنانا ہے اس ضمن میں پورے پنجاب کا وزٹ کروں گا۔محکمہ سپورٹس کے سٹاف کا خیال رکھیں گے۔مسلم لیگی رہنما رانا علی عباس،فقیر حسین ڈوگر،رانا احمد شہریار،میاں ضیاء الرحمن ودیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button