قومی

پرویز خٹک کے بھائی کو وزیر بنانے کا فیصلہ

پشاور (94نیوز) خیبر پختون خواہ حکومت نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیاہے، پرویز خٹک کے بھائی بھی کابینہ کا حصہ بنیں گے ۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان نے پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو وزیر بنانے کی منظوری دیدی ہے ۔لیاقت خٹک وزیر کی حیثیت سے پیر کے روز حلف اٹھائیں گے ۔ یاد رہے کہ پرویز خٹک خیبر پختون خواہ صوبے کے سابق وزیراعلیٰ رہے ہیں تاہم اب وہ وفاق میں وزیر دفاع کے عہدے پر تعینات ہیں ۔

پرویز خٹک کے بھائی کو وزیر کا عہدہ دیے جانے سے متعلق خیبر پختون خواہ حکومت کی جانب سے تاحال سرکاری سطح پر کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آ سکاہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button