کامرس

ڈالرمزید سستا ہوگیا، روپیہ مستحکم ہو گیا

کراچی (94 نیوز) پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آنے لگی ہے۔ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی جبکہ روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالرمزید سستا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر 152 روپے کا ہو گیا

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو ا ہے جب کہ انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 151 روپے 50پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں تیزی آنے اور ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کی وجہ سے سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 152 روپے 50 پیسے کا ہونے کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچنج 100 انڈیکس میں 2 دن میں تاریخ ساز 2100 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا ہے۔

جمعرات کے روز کاروباری دن 944 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار 581 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 2 دن میں ساڑھے 6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس سے پہلے ایک ساتھ اتنا بڑا اضافہ اپریل 2009 میں ہوا تھا جب ایک ہی دن مین سٹاک مارکیٹ میں 8 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 4 روز سے مسلسل مثبت اختتام ہورہا ہے اور چار دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 389 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔جمعرات کے روز سٹاک مارکیٹ میں 22 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب روپے سے زائد تھی۔جمعرات کو کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 127 ارب روپے سے بڑھ کے 7 ہزار دو سو ارب روپے ہوگئی ۔سٹاک مارکیٹ کے اوپر جانے اور روپے کی قیمت میں بہتری کی وجہ سے سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی 400 روپے کمی واقع ہوئی ہے اوراب ایک تولہ سونا 70 ہزار 900 روپے کا ہوگیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر151 روپے 45 پیسے کا ہوگیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button