قومی

صحافیوں کے قتل پرصحافی تنظیموں کی خاموشی اور حکومت کی لاتعلقی شرمناک ہے، ندیم شاہد


فیصل آباد (94 نیوز) سینئیر صحافی اور فیصل آباد ئونین آف جرنلسٹس (پروفیشنل) کے جنرل سیکرٹری ندیم شاہد نے کہا ہے کہ سندھ میں صحافیوں کے قتل پرصحافی تنظیموں کی خاموشی اور حکومت کی لاتعلقی نہ صرف قابل مذمت بلکہ شرمناک بھی ہے۔

بلاول بھٹو کے جعلی ٹرین مارچ کی رپورٹنگ کرنیوالے صحافی عزیز میمن، غیر قانونی شکار کی ویڈیو بنانے والے ناظم جوکھیوکو تشدد کے بعد دن دھاڑے فائرنگ کر کے جان سے مارنیوالے پیپلزپارٹی کے ایم پی اے کو سرکاری پروٹوکول میں عدالت میں پیش کرنا پیپلزپارٹی کی فیوڈرل جمہوریت کی عکاس اور حکومتی دہشتگردی سے ہی تعبیر کیا جاسکتا ہے اور اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ جمہوریت اور آزاد اظہار رائے کے دعوے دارصحافیوں ، اینکروں کی خاموشی مجرمانہ ،یہ اینکر دراصل آزادی اظہار رائے کے بجائے سیٹھوں کے ٹائوٹ ہیں، یہی وجہ ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کا ضامن پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تین شکوں جن میں صحافیوں کا تحفظ دیاگیا پاس نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عاصمہ شیرازی کو جادو ٹونہ ، حامد میر کو مسنگ پرسن کے ایشو کے رائی کو پہاڑ بنا رکھاہے مگر سند ھ میں ظلم و زیادتی کی آندھی نظر نہیں آرہی ہے ۔ ایف یو جے پروفیشنلز اس حوالے سے احتجاج کا سلسلہ شروع کری گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button