قومی

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان

اسلام آباد(94 نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025ـ2024 کیلئے 18 ہزار 877 ارب روپے کے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کردیا ہے۔ بجٹ تقریر کے دوران صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کی بحالی کا اعلان بھی کردیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس ہوگی۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں 10ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو صحت کا بنیادی حق فراہم کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button