بین الاقوامی

سعودی ولی عہد کا دورہ بھارت، بھارتی میڈیا تلملا اٹھا

اسلام آباد (94نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 17 اور 18 فروری کو پاکستان کا کامیاب دورہ کیا تاہم اس کے بعد وہ واپس سعودی عرب گئے اور وہاں سے گزشتہ شب دورہ بھارت پر پہنچے اور اب وہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس اپنے ملک روانہ ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا تلملا اٹھا ہے کیونکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ بھارت سے متعلق جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں پلوامہ حملے اور پاکستان کے بارے میں ذکر تک بھی نہیں ہے ۔ بھارتی میڈیا نے اپنی ہی مودی حکومت کیخلاف تنقید شروع کر دی ہے ۔

 بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے دورے کے دوران پاکستان کیخلاف کوئی بات بھی نہیں سنی اور مودی حکومت کے اعلامیے کو بھارتی عوام کیلئے مایوس کن قرار دیدیا ہے ۔بھارتی میڈیا نے آسمان سر پر اٹھاتے ہوئے کہا کہ نریندرمودی نے پاکستان کا نام نہ لے کر غداری کی ہے۔

اس سے قبل انڈیا ٹو ڈے کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں کہا گیا کہ محمد بن سلمان نے راشٹرپتی بھون میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی میرے بڑے بھائی اور میں ان کا چھوٹا بھائی ہوں ، میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتاہوں ۔

تاہم ان خبروں کے بعد اچانک بھارتی میڈیا نے رخ بدلا اور اپنی حکومت کیخلاف برس پڑا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button