قومی

فیصل آباد میں4ماڈل بازار،23میگا سٹورز پر فیئرپرائس کاؤنٹرز کام کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد(94نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صارفین کو اشیائے ضروریہ سستے داموں فروخت کرنے کے لئے شہر میں چار ماڈل بازار اور23میگا سٹورز پر فیئرپرائس کاؤنٹرز کام کررہے ہیں جہاں پر روزمرہ استعمال کی اشیاء ڈی سی ریٹ سے بھی کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔ ماڈل بازار ریاض شاہد چوک اسلام نگر،کلیم شہید پارک غلام محمد آباد،ماڈل بازار جھنگ روڈ اور فیضان مدینہ چوک مدینہ ٹاؤن میں فنکشنل ہیں جبکہ شہر کے جن میگا سٹور/مالز پر فیئرپرائس کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں ان میں ایس بی سٹورزڈی گراؤنڈ،جھنگ روڈ،سمندری روڈ،سرگودھا روڈ،غلام محمد آباد،بیسٹ ڈیپارٹمنٹل سٹور غلام محمد آباد،دینوب مارٹ ملت روڈ گلستان کالونی،فیملی مارٹ ملت روڈ گلستان کالونی،پٹھان مارٹ گلستان کالونی، رچنا سپر سٹورملت روڈ گلستان کالونی،بیمینو مارٹ ڈی گراؤنڈ،سٹی کیش اینڈ کیری کینال روڈ،سٹی میگا مارٹ ڈی گراؤنڈ،ای مارٹ سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن،سلیمی ہوم پلس کوہ نورروڈ،لاثانی مارٹ مسجد اسماعیل روڑ(ڈائیوروڈ)،مرحبا مارٹ کینال روڈ،قطر سپر سٹور کینال روڈ،511کیش اینڈکیری سرگودھا روڈ،ٹیمپو سٹور پیپلز کالونی،ایچ کیز سٹور،سعید مارٹ جناح کالونی اور مکہ کیش اینڈ کیری کلبرگ روڈ شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کا خود ساختہ مہنگائی اور اشیاء ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں خفیہ گوداموں پر دو مختلف چھاپوں کے دوران مختلف دالوں،چاولوں اور سرخ مرچوں کی 44ہزاربوریاں برآمد کرکے انہیں قبضہ میں لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خود ساختہ مہنگائی کو روکنے کے لئے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم عمل ہیں اور رواں ماہ کے دوران قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے زائد قیمتیں وصول کرنے پر 1156گرانفروشوں کو 11لاکھ 25ہزارروپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سبزی منڈیوں میں پھلوں اورسبزیوں کی نیلامیوں کے عمل کی بھی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے تاکہ قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کو روکا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آٹا،چینی،گھی اوردیگر اشیاء کی قیمتوں پر گہری نظر رکھی جارہی ہے لہذا مہنگائی مافیا کے ہاتھوں عوام کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button