قومی

شہر قائد میں کورونا بے قابو، کیسز کی شرح 41 فیصد ہو گئی

کراچی (94 نیوز) شہر قائد میں کورونا بے قابو، کیسز میں مسلسل اضافہ ، مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد ہو گئی۔

محکمۂ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے۔ ان ٹیسٹ کے نتیجے میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 149 کیسز مثبت آئے ہیں۔

ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ یومیہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق یہاں 1 دن میں 1 ہزار 131 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہرِ اقتدار میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 15 اعشاریہ 5 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو بڑھ کر 11 اعشاریہ 55 فیصد ہو گئی۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 808 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 5 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس کے مزید 426 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 42 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 ہو چکی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button