Commerce

Shahbaz Sharif's big decision to reduce the price of sugar

چینی کا ذخیرہ سرپلس ہونے پربرآمد پر پابندی عائد کردی گئی

Islam Abad (94 news) وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی قیمت کم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم نے چینی کا ذخیرہ سرپلس ہونے پربرآمد پر پابندی عائد کردی، چینی کی برآمدپر پابندی رواں سال نافذ رہے گی،اقدام کا مقصد چینی کی قیمتوں کو کم کرنا اور عوام کو ریلیف دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چینی اور اشیاء کی قیمتوں کا تعین، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کو چینی کی دستیاب وافر مقدار پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔وزیراعظم نے سرپلس چینی ہونے پر برآمد پر پابندی عائد کی، چینی پر برآمد کرنے کی پابندی رواں سال نافذ رہے گی۔

پاکستان میں چینی کا وافر اور اضافی ذخیرہ موجود ہے،اقدام کا مقصد چینی کی قیمتوں کو کم کرنا اور عوام کو ریلیف دینا ہے۔

اسی طرح وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باتیں نہ کریں، 15روز میں نتائج دیں،15روز میں مہنگائی کم کرنے کی ہدایت کرتا ہوں۔ سابق وفاقی وزیر اور مرکزی رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نےپیٹرول 25 روپے تک مہنگا کرنے کی تیاری کرلی، انہوں نے کہا کہ ہم نے اعلان کیا تھا کہ بجٹ تک قیمتوں اضافہ نہیں کیا جائے گا، حکومت بنتے ہی بجلی چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، آج بجلی کی قیمت میں 4 Rs. 35 پیسےاضافہ کردیا گیا، پیٹرول 21 From 25 روپے مہنگا ہونے جا رہا ہے، پہلے دن وزیراعظم آفس میں کھابے کھول دیے گئے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button