تقریبات/سیمینارز
سی ٹی او کا چیمبر آف کامرس کا دورہ، محکمہ کی کارکردگی پر بریفنگ، ملکر کام کرنے کا عزم


فیصل آباد (94 نیوز) چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد مقصود احمد لون کا ایوان صنعت تجارت فیصل آباد کا وزٹ چیف ٹریفک آفیسر کو چیمبر آف کامرس کے صدر ،ایگزیکٹو ممبرز اور تاجر تنظیم کے عہدے داروں کی طرف سے خوش آمدید کہا گیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

چیمبر کے عہدے داران کو گزشتہ دو ماہ میں ہونے والے اقدامات بارے بارے مکمل بریفنگ دی گئ ۔عوام الناس کی سہولت کے لیے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی اور ڈی آ ی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات بارے آگاہی دی گئ ۔ چیمبر عہدے داران نے سی ٹی او کے اقدامات کو سراہا اور فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ چیمبر آف کامرس کے عہدے داران نے باہمی اشتراک کے ساتھ آگے پڑھنے اور فیصل آباد کی شاہرات کی حادثات سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر سی ٹی او مقصود احمد لون نے تاجر برادری کی طرف سے ملنے والی تجاویز پر ترجہی بنیادوں پر عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ عوام الناس کو ٹریفک شعور بارے اگہی کی مہمات بارے انچارج ایجوکیشن یونٹ مبشر سعید باجوہ اور ٹیم کو شاباش دی ۔ اور ان کو مزید بہتر اور موثر بنانے کی ہدایات دیں ۔میٹنگز میں تمام سرکلز ہاے کے ڈی ایس پی صاحبان نے بھی اپنے اپنے سرکل میں کیے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی ۔

سی ٹی او نے چیمبر آف کامرس میں قائم خدمت مرکز کا جائزہ بھی لیا اور بزنس کمیونٹی کو لائسنس کے اجراء کے لیے ضابطے کے مطابق ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا ۔ چیمبر آف کامرس کی طرف سے چیف ٹریفک آفیسر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئ اور بہترین خدمات فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
