قومی
سی ٹی او مقصود احمد لون نے تاندلیانوالہ میں لائسسنگ برانچ کا افتتاح کردیا


فیصل آباد (94 نیوز) چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد مقصود احمد لون نے عوام الناس کی سہولت کے لیے تحصیل تاندلیانوالہ میں لرنر، رینیواورانٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح کر دیا۔ انجمن تاجران تاندلیانوالہ کی طرف سے چیف ٹریفک آفیسر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
چیف ٹریفک آفیسر نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ڈرئیونگ لائسنس بارے سہولیات فراہم کرنے کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔ اب پاکستان کا کوئی بھی شہری پنجاب کے کسی بھی شہر سے اپنا لائسنس بنوا سکتا ہے۔ چیئرمین انجمن تاجران تاندلیانوالہ امیر مشتاق احمد نے اہنے خطاب میں کہا ہے کہ چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد مقصود احمد لون کا تہہ دل شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہماری ایک درخواست پر فوری طور پرتاندلیانوالہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کی تاندلیانوالہ کی تقریبا 8لاکھ کی آبادی کے لئے بہت ضروری تھا کہ یہاں پر ایک لائسنسنگ برانچ کا انعقاد ہو اور یہاں سے ہی لائسنس کا اجراء اور تجدید ہو۔ امیر مشتاق احمد نے کہا کہ ادارے ہمارا حسن ہیں ہم ان کے شانہ بشانہ کھٹرے ہیں۔ ان کے اعتماد میں ہمارا اعتماد ہے اوران کی بقاء میں ہماری بقاء ہے۔
اس موقع پرچیرمین امیر مشتاق احمد، صدرحاجی شہزاد بختاورعلی کھورانہ، جنرل سیکرٹری مہر محمد ماجد،چیئرمین صرافہ بازار یوسف علی چوہان، سرپرست اعلی ریاض احمد گل، سینئر نائب صدر شیخ محمد فاروق، نائب صدور ملک محمد اسلم،چوہدری محبوب اسلم،حافظ محمد عمران حفیظ، جوائنٹ سیکرٹری حاجی محمد نذیر، خزانچی مہر احمد رضا، انفارمیشن سیکرٹری محمد اویس اورسٹی کے تاجروں نے چیف ٹریفک آفیسر کے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔ اور ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو تاندلیانوالہ کے عوام کے لیے تحفہ قرار دیا۔ آخر میں ملک پاکستان، افواج پاکستان، تاجربرادری اورعوام حفاظت اور ترقی کے لئے دعا بھی کی گئی۔