National

The government announced the opening of the school.

Islam Abad (94 news) Government 24 From 18 اضلاع میں کورونا کے باعث لگائی گئی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کر دیا۔ 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان تاہم پنجاب کے پانچ اور خیبر پختونخوا کے ایک ضلع میں پابندیاں مزید ایک ہفتہ برقرار رہیں گی ۔

اسد عمر نے کہاہے کہ لاپرواہی، ایس اوپیزکونظراندازکرنا کورونا کیسزمیں اضافے کاباعث بنا، 5300 مریض اسپتالوں میں آکسیجن پرہیں، ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کو رونا مریضوں کا دباﺅ ہے ، کوشش ہے آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے، چند ہفتے کے دوران آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوا، کوروناصورتحال بہترہوئی ہے مگرخطرہ مکمل طورپرختم نہیں ہوا، 24 From 18 اضلاع میں کوروناصورتحال میں بہتری آئی ہے،اور ان 18 اضلاع میں پابندیاں نرم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پانچ اور کے پی کے کے ایک ضلع میں پابندیاں مزید ایک ہفتہ برقرار ہیں گی ۔جن میں لاہور،فیصل آباد،ملتان،سرگودھا،گجرات اوربنوں شامل ہیں ۔اسدعمر نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 16 ستمبرسے 50 فیصدحاضری کیساتھ تعلیمی ادارے کھولے جارہے ہیں، 6 اضلاع میں آؤٹ ڈورڈائننگ کاٹائم بڑھاکر 10 بجے تک کیاجارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر 30 ستمبر تک ویکسین کی دونوں ڈوزز نہ لگوانے والے تعلیمی اداروں میں کام کرنے والی انتظامیہ، ڈرائیورزاور اساتذہ کام جاری نہیں سکیں گے ۔ اندرون ملک اور بیرون ملک ہوائی سفر نہیں کر سکیں گے۔ شاپنگ مالز میں داخلے کی اجازت بھی نہیں ہو گی چاہے وہ ملازمین ہی کیوں نہ ہوں ۔ ہوٹل اور گیسٹ ہاﺅس میں بکنگ بھی نہیں دی جائے گی ۔ ان ڈور ، آوٹ ڈور ، ریسٹورنٹس ، شادیوں کی تقریب میں شریک بھی نہیں ہو سکیں گے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button