قومی

بھارت نے پاکستان کے پانی بند کرنے کی دھمکی دیدی

نئی دہلی(94نیوز) پلوامہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور سیاستدانوں نے سیاسی مقاصد کے لیے منفی پراپیگنڈا کے ذریعے اپنے عوام کو اس قدر مشتعل کر دیا کہ وہ پاکستان سے بدلے کی رٹ لگائے ہوئے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کو ٹماٹر کی برآمد بند کرنے اور پاکستانیوں کو بھارت سے نکل جانے کا حکم دینے کے سوا چارہ ہی کیا ہے۔

اب بھارت سرکار نے اپنے مشتعل عوام کی تشفی کے لیے ایسا ہی ایک اور بھونڈا اقدام اٹھالیا ہے۔ بھارت نے پانی کو پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ بھارت سے پاکستان جانے والے تین دریاﺅں کا پانی روک لے گا اور ایک بوند پاکستان نہیں جانے دے گا۔

یہ گیدڑ بھبکی بھارت کے وزیرٹرانسپورٹ نیتن گڈکری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے دی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ”ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم تین دریاﺅں کا پانی اب پاکستان نہیں جانے دیں گے۔ اس پانی کو روک کر بھارتی پنجاب اور جموں و کشمیر کو فراہم کیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ”پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کو جتنی بھی دھمکیاں دی ہیں، ان میں سے یہ دھمکی سب سے زیادہ سنگین ہے۔ اگر واقعی بھارت پانی روک لیتا ہے تو اس معاملے پر پاک بھارت جنگ ہونے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔ “

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button