تقریبات/سیمینارز

معاشرے کو نشے سے پاک کرنے کیلئے انفرادی واجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، سی ٹی او

فیصل آباد (94 نیوز) ”یوم دفاع” کے حوالہ سے ایک تقریب کا انعقاد ”فیصل آباد ترک منشیات و نفسیات سنٹر” غلام محمد آباد فیصل آباد میں ہواجس میں چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا بنیادی مقصد یوم دفاع کی مناسبت سے پاک فوج کی شجاعت ودلیری نیز وطن عزیز کیلئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرنے کی روایت ،پاک فوج کی لازوال قربانیوں اور نوجوان نسل کو نشے جیسے موذی زہر سے بچانے کیلئے انفراد ی و اجتماعی کوشش کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈاکٹر منور فیاض سنی ،اختر ورک ایڈووکیٹ سابقہ صدر بار فیصل آباد ،طارق گجر ایڈووکیٹ ،رانا عابد پروگرام آرگنائزر اور ترجمان ٹریفک پولیس فیصل آبادہشام علی بٹ نے بھی شرکت کی۔

چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے پاک فوج کی لازوال قربانیوں ،شجاعت و دلیری نیز معاشرے کو نشے سے پاک کرنے کیلئے انفرادی اور اجتماعی طورپر ملکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ”آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا یہ ویژن ہے کہ ہم سب نے ملکر معاشرے سے نشے جیسی موذی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنا ہے اور اپنی نوجوان نسل کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن کر سکے۔”چیف ٹریفک آفیسر اور شرکا ء نے تقریب کے حاضرین کے جوش وخروش کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button