قومی

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے بھی کاغذات منظور

ایبٹ آباد (94 نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کے کاغذات بھی منظور ہو گئے  اور الیکشن ٹربیونل نے  انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے این اے 18 ہری پور سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے جس کے خلاف انہوں نے الیکشن ٹربیونل نے پٹیشن دائر کی تھی۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے 18 سے عمر ایوب پر اعتراض کرنے والے بابر نواز کی درخواست پر سماعت کی جس دوران دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف اپنے اعتراضات واپس لے لیے۔

 الیکشن ٹربیونل نے اعتراضات واپس لینے کے بعد دونوں امیدواروں کو این اے 18 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ان کے کاغذات منظور کرلیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button