قومی

عمران خان میں بصیرت ہوتی تو آج صرف علم کی بات کرتے، سعید غنی

کراچی(94نیوز)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان میں بصیرت ہوتی تو آج صرف علم کی بات کرتے،بلاول بھٹو زرداری کو وراثت میں ناناشہید اور والدہ شہید کا فلسفہ ملا،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بدقسمتی ہے کہ عقل بازار میں نہیں ملتی۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وزیراعظم کے نمل کالج میں کنونشن میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کو وراثت میں جمہوریت کی نگہبانی ملی ہے ،آصف زرداری نے آئین کے تحفظ کی ذمے داری قبول کی۔ان کا کہناتھاکہعمران خان میں بصیرت ہوتی تو آج صرف علم کی بات کرتے،بلاول بھٹو زرداری کو وراثت میں ناناشہید اور والدہ شہید کا فلسفہ ملا،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بدقسمتی ہے کہ عقل بازار میں نہیں ملتی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button