قومی

اسد عمر کا جھوٹ عوام نے ہی پکڑ لیا،

اسلام آباد (94نیوز)حکومت وقت اور وزراء اپنی حکومت کی کارکردگی کو بہتر دکھانے کے لیے مختلف اعدادوشمار کا سہار الیتے ہیں اور ایسا  ہی کچھ وزیرخزانہ اسد عمر نے کیا لیکن کچھ ایسے اعدادوشمار سامنے لے آئے کہ سوشل میڈیا صارفین نے کھری کھری سنادیں بلکہ درست اعدادوشمار بھی سامنے لے آئے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئیٹ میں اسد عمر نے لکھا کہ ’’ فروری 2019 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ گزشتہ سال فروری کی  نسبت 72 فیصد یا 900 ملین کم ہوا ہے ، گزشتہ سال کے 1280 ملین ڈالر کی نسبت 356 ملین خسارہ کم ہوا ہے جو گزشتہ 29 ماہ کا کم ترین خسارہ تھا۔ اس وقت برینٹ آئل کی قیمت 35 ڈالر اور اب 67 ڈالر ہے ۔

اس کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کے پیش کردہ اعدادوشمار کا پوسٹمارٹم کردیا اور لطیف اقبال نامی صارف نے لکھا کہ ’’مجھے معاف کریں، احسان الحق نے میری توجہ اوپر بیان کیے گئے اعدادوشمار کی طرف دلائی ، ہم آپ کے اعدادوشمار پر کیسے اعتبار کرسکتے ہیں جب آپ تیل کی اوسط قیمت سے غلط اعدادوشمار پیش کررہے ہیں، فروری 2018 میں قیمت 66.23 ڈالر تھی ، آپ ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں‘۔

ابوذر نے لکھا کہ ’’ وزیر، آپ کو ایسے اعدادوشمار پیش کرنے کی بجائے آفیشل سٹیٹسک بورڈ دکھانا چاہیے ، شکریہ ‘۔

حسن بخاری نے لکھا کہ ’’ اسدعمر، ہمیں اعدادوشمار نہ دکھائیں، ہمیں آپ کے اعدادوشمار سے کوئی لینا دینا نہیں، عام آدمی کی زندگی میں بہتری دکھائیں، کیا وہ پہلے سے بہتر زندگی گزاررہے ہیں یا پہلے سے بھی اب ابتر ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button