کھیل

ورلڈ کپ کا اہم ترین میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جاٖئے گا

بنگلور(94 نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف اہم میچ میں 4 فاسٹ باولرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فاسٹ باولر حسن علی کو شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ حسن علی کو اسامہ میر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے البتہ 4 فاسٹ باولرز کھلانے کا فیصلہ اوور کاسٹ کنڈیشنز سے مشروط ہوگا۔

 بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں 3 فاسٹ بولرز( حارث رؤف، شاہین آفریدی اور محمد وسیم) شامل تھے۔واضح رہے کہ آج پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ مدمقابل ہونا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا میچ بنگلورو کے چنا سوامی سٹیڈیم میں صبح شروع ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button