Interviewsقومی

ڈرائیوروں کی لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث حادثات میں تیزی کیساتھ اضافہ ہو رہا ہے،مرزا انجم کمال

ہائی ویز پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1124پر رابطہ کرکے مدد طلب کی جا سکتی ہے

فیصل آباد (94 نیوز) ڈرائیوروں کی لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث حادثات میں تیزی کیساتھ اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ اموات ٹریفک حادثات کے باعث ہو رہی ہیں جو کی تشویشناک ہے، یہ گفتگو ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس مرز انجم کمال نے ریڈیو پاکستان فیصل آباد ایف ایم 93 کے حالات حاضرہ پر مبنی معروف پروگرام "رابطہ” میں میزبان پروگرام میاں ندیم احمد کیساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

مرزا انجم کمال نے کہا کہ ہائی وے پر ہر 30 کلومیٹر کے فاصلے پر پٹرولنگ چیک پوسٹ ہے، ہائی وے پولیس کی بہتر کارکردگی کے باعث ہائی ویز پر جرائم کم ہوئے ہیں، حادثات کی بھی روک تھام کے لئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کا ایجوکیشن ونگ ڈرائیورز، تعلیمی اداروں اور مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والوں کے لئے تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کررہا ہے جس میں لوگوں کو ٹریفک رولز بارے آگاہی دی جا رہی ہے۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہائی وے پولیس کی فلاح و بہبود کے پروگرامز بھی جاری ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر میں لوگ سڑکوں پر منظم ہو چکے ہیں، تمام ڈرائیورز لائن اور لین کا خیال رکھتے ہیں جس کے باعث حادثات کی شرح کم ہے۔ لیکن اگر ہمارے ڈرائیورز بھی لائن اور لین کی پابندی کریں، رفتار کو حد سے تجاوز نہ کریں تو حادثات کم ہو سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ لوگ صبر سے کام لیں۔ اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف تعلیمی اداروں کیساتھ مفاہمت کی ہادداشت پر دستخط کئے ہیں، جس سے ہمارے عملہ کو کافی حد تک بچوں کی فیسوں میں ریلیف ملا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ ہائی ویز پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1124پر رابطہ کرکے مدد طلب کی جا سکتی ہے، پٹرولنگ پولیس عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button