بین الاقوامی

اسرائیلی خاتون نے حماس کے حسن سلوک سے پوری دنیا کو آگاہ کردیا

تل ابیب (94 نیوز) حماس کی جانب سے آزاد کی گئی 2 بزرگ خواتین میں سے ایک نے حماس کے حسن سلوک سے پوری دنیا کو آگاہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 85 سالہ اسرائیلی خاتون سے صحافیوں نے پوچھا کہ آپ نے رہائی کے وقت حماس کے جنگجو سے ہاتھ کیوں ملایا تو انہوں نے جواب دیا کہ کیوں کہ قید کے دوران ان لوگوں کا برتاؤ بہت اچھا تھا اور انہوں نے ہمارا بہت خیال رکھا۔

85 سالہ لیفشٹز نے کہا ہے کہ حماس والوں کا رویہ نرم تھا۔ مجھے اور میرے ہم عمر ساتھیوں کو ہر دو یا تین دن بعد ڈاکٹر بھی دیکھنے آتا تھا۔ ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جب حماس نے گھر سے مجھے تحویل میں لیا تو راستے میں ازدوکوب کیا گیا لیکن وہ ایسا نہیں تھا کہ میری ہڈیاں ٹوٹ جاتیں۔ غزہ پہنچنے کے بعد بھی ہم پر تشدد نہیں کیا گیا۔

خاتون نے مزید بتایا کہ ہمیں مکڑی کے جالے کی طرح کی پیچیدہ سرنگوں میں رکھا گیا تھا۔ یہ بھول بھلیاں تھیں جن تک پہنچنا ناممکن تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button