National

Application against theft and shortage of computers in government schools, notice issued to Punjab government

Lahore(94 news) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری سکولوں میں کمپیوٹرز کی چوری اور کمی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت و دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیئے ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری سکولوں میں کمپیوٹرز کی کمی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ 40 فیصد کمپیوٹر سرکاری سکولوں سے چوری ہو گئے ہیں ، سرکاری سکولوں میں طالبعلم کمپیوٹر استعمال کرنے سے محروم ہیں ، کمپیوٹر کی عدم دستیابی سے طلبہ کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے، عدالت نے درخواست پر پنجاب حکومت و دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیئے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button