National

The former army chief told us to turn to PTI, Mons Elahi

Lahore (94 news) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سابق آرمی چیف جنرل (T) قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعلیٰ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی طرف ہونے کا کہا تھا۔

مونس الہٰی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی نئی قیادت کیساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، جو ہٹ گیا وہ برا ہے میں اس سوچ کیخلاف ہوں، میں بحث کیلئے تیار ہوں باجوہ صاحب غدار کیسے ہوگئے؟ انہوں نے پی ٹی آئی کیلئے کیا کیا نہیں کیا؟جب قمرجاوید باجوہ نے دریاکارخ پی ٹی آئی کی طرف موڑدیا،تب وہ صحیح تھے؟

انہوں نے انکشاف کیا کہ جب وزیر اعلیٰ کی آفرآئی توسابق آرمی چیف نے ہمیں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف ہوجائیں، اس رائے کے بعد میں نے والدصاحب کو کہا کہ اس طرف ہونا چاہیے، سازش میں باجوہ صاحب کا ہاتھ ہوتا تو وہ ہمیں کیوں اس طرف ہونے کا کہتے ؟ رجیم چینج سے متعلق جو باتیں سنیں ان میں کچھ نا کچھ تو تھا، سازش بیانیے کے معاملے پر کچھ گڑ بڑ تھی، ہرادارے کو اپنا کام کرنا چاہیے۔

مونس الہٰی نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حتمی فیصلہ عمران خان ہی کریں گے، ان کی مقبولیت عروج پر ہے ،عمران خان کا صوابدیدی اختیارہے وہ اگر کل کہیں گے تو اسمبلی کل تحلیل ہو جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button