قومی

پیپلز پارٹی کس منہ سے آزادی مارچ کے کنٹینر پر کھڑی ہے؟ مصطفیٰ کمال

کراچی(94 نیوز) پیپلز پارٹی کس منہ سے آزادی مارچ کے کنٹینر پر کھڑےہوکروفاقی حکومت کی نااہلیوں کےخلاف احتجاج کرسکتی ہےجبکہ لگاتارتیسری بارحکومت کرنےکےباوجودکراچی سے کشمور تک پورا سندھ تباہ و برباد ہوچکا ہے، سندھ میں لوگ کتوں کے کاٹنے سےمر رہے ہیں، پینے کا صاف پانی میسر نہیں،تھرمیں روزپانی اورخوراک کی قلت سےبچےمررہے ہیں،ایڈز اورڈینگی نےہزاروں زندگیاں نگل لیں،ہسپتال تباہ حال ہیں،لاکھوں بچے سکولوں سے باہر ہیں اور جو سکولوں میں جا بھی رہے ہیں ان کو معیاری تعلیم میسر نہیں ہے،پورے ملک کی سانسیں چلانے والے کراچی کی اپنی سانسیں گھٹ رہی ہیں، کراچی وینٹی لیٹر پر چلا گیا ہے،ہم ہی وہ ڈاکٹر ہیں جنہیں پاکستان کی تمام بیماریوں کے علاج کا علم ہے،یہ گفتگو پاک سرزمین پارٹی کےچیئرمین مصطفیٰ کمال نےایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ اب  قوم کو سمجھ آرہی ہےکیونکہ قوم نے سب کو آزما لیا ہے جبکہ ہمارا ماضی ہمارے مضبوط کردار کی گواہی دے رہا ہے۔

مصطفیٰ کمال نےکہاکہ سندھ کی بدقسمتی یہ ہےکہ وفاقی حکومت کی اس جانب کوئی توجہ نہیں جبکہ صوبائی حکومت عوام کو بے وقوف سمجھتی ہے کہ وہ کام کرے یا نہ کرے حکومت اسی کی رہے گی،ان حالات میں سندھ بھر کی عوام کو اپنی آنے والی نسلوں کی بقاء کے لئے فیصلہ کرنا ہوگا اور حکمرانوں کو یہ واضح پیغام دینا ہوگا کہ اب انہیں مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہماری نسلیں کسی سیاسی وابستگی سے زیادہ پیاری ہیں،اب سندھ کے لوگ کارکردگی دیکھ کر اپنے نمائندوں کو منتخب کریں تاکہ سندھ کا تشخص پہلے کی طرح دنیا بھر میں بحال ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button