قومی

منی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (94 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے ن لیگ کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے میاں شہبازشریف کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی۔ اس دوران شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اس سے قبل عدالت نے دونوں خواتین کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے آج عدالت میں طلب کیا تھا لیکن وہ آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئی جس کی بنیاد پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ۔عدالت نے دونوں خواتین کو گرفتار کر کے پیش ہونے کا حکم جاری کر دیاہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ احتساب عدالت نے اس سے قبل شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز اور داماد ہارون یوسف کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے تاہم آج دفتر خارجہ کی جانب سے اس پر کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ۔ عدالت نے رپورٹ پیش نہ ہونے پر آئند ہ سماعت پر فارن آفس سے ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے کہ بتائیں سلمان اور ہارون کے وارنٹ پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا ۔ 

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے شہبازشریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 13 اکتوبر تک نیب کے حوالے کر دیاہے ۔ انہیں گزشتہ روز عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد نیب نے حراست میں لیا تھا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button