قومی
ریاض حسین انجم کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائی، متعدد دکانداروں کو جرمانے


فیصل آباد(94 نیوز)ایڈمن آفیسر/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے گلستان کالونی، ملت روڈ اور دیگر مقامات پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے55 انسپکشنز کے دوران گرانفروشوں کو55ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے مختلف مارکیٹوں،بازاروں اور کریانہ وسٹورز جبکہ سپر سٹورز کے ڈی سی کاؤنٹرز پر اشیاء کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔ انہوں نے بعض سٹالز پر پڑی ناقص اشیاء اٹھواکر مالکان کو تنبیہہ کی۔ا نہوں نے کہا کہ پرائس چیکنگ کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔ انہوں نے تندوروں پرروٹی کی قیمت،وزن کو بھی چیک کیااور اوورچارجنگ سے بازرہنے کی تاکید کی۔



