National

Riyaz Hussain Anjum In action against profiteers and hoarders, Poultry breeder and sales manager arrested, jailed for 10 days and fined 2 lakh rupees.

Faisalabad(94 news) ایڈمن آفیسر/سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے محکمہ لائیو سٹاک کے آفیسر کے ہمراہ چھاپہ مارکرانسداد منافع خوری وذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت پولٹری کا بڑا سپلائی کنندہ آڑھتی اورسیلز مینجر گرفتار کرکے 10 روز کے لئے ڈسٹرکٹ جیل بھجوادیا جبکہ 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 7 روز جیل کی سزا ہوگی۔

ایڈمن آفیسر/سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے بتایا کہ ملت روڈ گھونا سٹاپ پر پولٹری کا من مانی ریٹ مقرر کرکے سپلائی کیا جارہا تھااورسرکاری طور پر مقررہ نرخ کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر پولٹری کے آڑھتی محمد ریحان اور سیلز مینجر محمد طیب کو گرفتار اور دفتر سیل کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button