کھیل

پی ایس ایل کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا

دبئی (94نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کا ہنگامہ خیز ایونٹ جمعرات سے شروع ہو گا جس کے افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا سیزن فور شروع ہونے والا ہے جس میں 2بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی اور افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

گزشتہ سیزن میں آخری نمبر پر آنے والے قلندرز پرجوش ہیں اور فاتحانہ آغاز پر نظریں جمائے بیٹھیں ہیں۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 45 منٹ پر شروع ہو گا۔ پی ایس ایل سیزن فور 32 جاری رہے گا جس کے دوران 6 ٹیموں کے درمیان 34 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ اس دفعہ پہلی مرتبہ شارجہ کے میدان میں بھی رونق لگے گی اور چھکوں، چوکوں کی برسات ہو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button