بین الاقوامی

روس: اسکول میں فائرنگ، 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک، 21 زخمی

ازبوسک (94 نیوز) وسطی روس کے شہر ازہوسک کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

روسی حکام کے مطابق ازہوسک فائرنگ میں 14بچوں سمیت 21 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے پہلے سیکیورٹی گارڈ کو ہلاک کیا اور پھر اسکول میں داخل ہو کر بچوں پر فائرنگ کی۔

روسی حکام نے کہا کہ ازہوسک کے اسکول میں فائرنگ کرنے والے شخص نے خودکشی کرلی ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close