قومی
رمضان المبارک صبرو تحمل کا درس دیتا ہے،وقاراحمدآکاش

مہنگائی نے غریبوں کا جینا حرام کردیا گیا ہے، سیف گجر

فیصل آباد (94 نیوز) جڑانوالہ کی معروف سماجی شخصیت وقار احمد آکاش اور سیف گجر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں صبرو تحمل، برداشت، ایثار، قربانی، رواداری اور غم خواری کا درس دیتا ہے، یہ رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ اس میں ہمیں گناہوں سے تو بہ کرتے ہوئے دینی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہیئے۔
اللہ پاک کی رضا اور خوشنودی کی خاطر بھوکوں کو کھانا کھلانے سے بہتر کوئی عمل نہیں کیونکہ مساکین سے محبت ایمان کا جزو ہے ہم پر لازم ہے کہ اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمائی جائیں غریبوں، مسکینوں اور مستحقین کی طرف خصوصی توجہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس مہنگائی نے غریبوں کا جینا حرام کردیا گیا ہے ایسے حالات میں انکی مدد کرنا سب سے بڑی نیکی ہے۔ وقاص آکاش نے کہا کہ پیشہ ور گداگروں کی بجائے سفید پوش طبقہ کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ جو کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے، وہ بیوگان جو گھر سے باہر نہیں نکل سکتیں انکے گھروں تک راشن پہنچانے کے انتظامات کئے جانے چاہئیں۔