قومی

پنجاب کی یونیورسٹیزاورکالجزمیں موسم گرما کی تعطیلات ہوگئیں

فیصل آباد(94 نیوز) پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیز اور  کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  یونیورسٹیز اور  کالجز میں 12جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو امتحانات لینے کی اجازت ہو گی۔ بورڈز امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

واضح  رہے کہ اس سے قبل حکومت پنجاب نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر صوبہ بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا تھا۔ پنجاب بھر کے تمام سکولز یکم جولائی سے یکم اگست 2021تک بند رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button