قومی

لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے حوالدارعبدالرب فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

تونسہ(94نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان عبدالرب کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید حوالدار عبدالرب کی نماز جنازہ تونسہ کے گاؤں بستی نتکانی میں ادا کی گئی جس میں پاک فوج کے افسران، شہید کے اہلخانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاک فوج کے دستے نے شہید حوالدار عبدالرب کو سلامی پیش کی جبکہ وزیراعظم عمران خان اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے پھول بھی رکھے گئے۔

گزشتہ روز بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار عبد الرب اور نائیک خرم سمیت 4 افراد شہید ہوگئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button