National

Khyber Masjid Attack, Facilitator's Mobile Data Found

Khyber (94 news) خیبر میں مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کے سہولت کار کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ خودکش حملہ آور کے سہولت کار کے موبائل سے کال ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا اور اس کا ٹارگٹ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (SHO) کی گاڑی تھی۔ خودکش حملہ آور 20 جولائی کو پاکستان میں داخل ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوگئے تھے۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق مشکوک افراد کی اطلاع پر ایڈیشنل ایس ایچ او نے چند افراد کو تلاشی کے لیے آواز دی تھی، تلاشی دینے کی بجائے خودکش حملہ آور مسجد کی جانب بھاگا۔ ایڈیشنل ایس ایچ او خودکش حملہ آور کے پیچھے بھاگا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close