Events / Seminars

Steps are being taken to increase literacy and promote education, said Ali Ahmad Sian

خواندگی انسان کے شعُور و آگاہی کو جلا بخشتی ہے، نویدالحق

Faisalabad (94 news) خواندگی انسان کے شعُور و آگاہی کو جلا بخشتی ہے ۔ تعلیم کی بدولت ہی قومیں عرُوج حاصل کرتی ہیں۔ یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی فیصل آباد نوید الحق نے محکمہ خواندگی و غیر رسمی بُنیادی تعلیم کے زیر اہتمام خواندگی کے عالمی دِن پر ضلع بھر سے بہترین ٹیچرز ، فرینڈز آف لٹریسی کے نمائندگان اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے فارغ التحصیل طالب علموں میں تعریفی شیلڈز و سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی ایک تقریب میںکہی۔

تقریب میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن چوہدری علی احمد سیان نے بھی خصُوصی شِرکت کی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر چوہدری علی احمد سیان نے کہا ، کہ ضلع بھر میں خواندگی میں اضافہ اور فروغ تعلیم کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ موجُودہ حکُومت کے ویژن کے مُطابق تعلیمی شُعبے کو عصرِ حاضر کے جدید خطُوط پر استوار کرنے کے لئے مُنظم و ٹھوس اقدامات تعلیمی شعبے کی ترقی اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس بات کا متقاضی ہے کہ شرح خواندگی میں اضافے کیلئے تمام متعلقہ ادارے اپنا بھرپور کردار اداکریں اور آج کے دن ہمیں مل کر شرح خواندگی میں اضافے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا عہد کرنا ہے۔ڈی ای او لٹریسی نویدالحق نے اہلِ فیصل آباد سے اپیل کی کہ عوام ان مقامات کی نشاندہی کریں ، جہاں تعلیم کی سہولت مُیسر نہیں تاکہ وہاں لٹریسی سنٹر بنا کر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جاسکے۔انہوں نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ، کہ ضلع کو ناخواندگی سے چھٹکارہ دلانے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button