Special children's happiness should be taken care of at every level, DG FDA

Eid Milan party organized by Al-Lsan organization, special participation of Deputy Director Social Welfare Ayesha Jameel, Rana Kashif Nisar, Tayyab Bhatti, Dr. Iftikhar Ahmed, Subhan Ali.

Faisalabad(94 news) Director General FDA Dr. Faisal Azim has said that the happiness and welfare of special children should be taken care of at all levels so that they never feel deprived and they remain involved in the stream of national development.
He said this while speaking as a special guest at the Eid Milin party organized at the main campus for special children organized by Al-Lsan organization, which was supported by the president of Anjuman Tajran City, Khawaja Shahid Razak Sika.
عید ملن پارٹی میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مزمل یار، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عائشہ جمیل، سوشل ویلفیئر آفیسرز رانا کاشف نثار، طیب بھٹی، صدر تنظیم اللسان ڈاکٹر افتخار احمد، جنرل سیکرٹری سبحان علی، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم، پریس سیکرٹری غلام ربانی، پرنسپل کلثوم افتخار، وائس پرنسپل شائستہ ارشاد ودیگر عمائدین شہر اور بچوں کے والدین بھی عید ملن پارٹی میں شریک تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے خصوصی بچوں کیلئے اجتماعی خوشیوں کا اہتمام کرنے پر تنظیم اللسان کے شاندار اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ تعلیم وتربیت وبحالی کی سرگرمیوں کے ساتھ کے خصوصی بچوں کو مذہبی تہواروں کی خوشیوں و دیگر سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع فراہم کرنا بھی ان کی فلاح وبہبود کی سرگرمیوں کی اہم کڑی ہے اور اس نوعیت کے پروگرامز کا سلسلہ جاری رہناچاہئے۔ انہوں نے خصوصی بچوں کو پلے گروپ سے پوسٹ گریجوایشن تک کی تعلیم و تربیت فراہم کرنے کیلئے تنظیم اللسان کی فلاحی خدمات کو بے حد سراہتے ہوئے اپنے ادارے کی طرف سے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مزمل یار نے سپیشل ایجوکیشن سیکٹر میں تنظیم اللسان کی نمایاں فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ خصوصی بچوں کیلئے عید ملن پارٹی کا اہتمام قابل ستائش اقدام ہے جس سے انہیں خوشی و مسرت کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عائشہ جمیل نے بھی خصوصی تعلیم کے طلباوطالبات کیلئے عید ملن پارٹی کے انعقاد کو سماجی خدمت کا فریضہ قرار دیا اور کہا خصوصی تعلیم کے میدان میں اس این جی او کی خدمات مثالی ہیں۔ صدرتنظیم اللسان ڈاکٹر افتخار احمد نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی سے ان میں آگے بڑھنے اور ترقی کی جستجو پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے عید ملن پارٹی میں خصوصی بچوں کیلئے تحائف فراہم کرنے پر صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا کے تعاون کو سراہتے ہوئے ان کی صحت وسلامتی اور درازی عمر کی دعاکی۔ خواجہ شاہد رزاق سکا نے اپنے پیغام میں خصوصی بچوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس عزم کو دہرایا کہ خصوصی افراد کی بحالی کے لئے بھر پور تعاون جاری رکھا جائے گا۔ قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر فیصل عظیم اور دیگر مہمانوں نے خصوصی طالب علموں کی کلاسز میں جاکر ان میں عید گفٹ تقسیم کئے اور ان سے پیار محبت اور شفقت کا اظہار کیا۔ وہ خصوصی بچوں میں گھل مل گئے اور ان کی مکمل بحالی صحت کی دعا کی۔



