قومیکامرس

تین سالوں کے دوران مہنگائی کی شرح 133 فیصد تک جا پہنچی

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان میں تین سالوں کے دوران مہنگائی کی شرح 133 فیصد تک جا پہنچی، ضرورت اشیاء 133 فی صد تک مہنگی ہوگئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 تک گھی کی ایک کلو قیمت میں 133 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمت 84 فیصد، آلو 64 فیصد، ٹماٹر 63 فیصد جبکہ دال ماش 73 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق تین سال کے دوران زندہ مرغی کی قیمت میں 59 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح بیس کلو آٹے کا تھیلا 52 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پٹرول کی قیمت تقریبا اڑتالیس فیصد بڑھی، فی لیٹر دودھ کی قیمت میں 32 فیصد اضافہ ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button